اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم سے نظریں نہیں چرا سکتی۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے عرب ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، نئی دہلی کےغیرذمہ دارانہ بیانات معاملات کوالجھا رہے ہیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم سے نظریں نہیں چرا سکتی۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے کے وعدے سے مکررہا ہے، گزشتہ سال مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جبرو تشدد کی انتہا ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیرپر انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ میں انکوائری کمیشن کی سفارش کی گئی۔