ڈی جی آئی ایس پی آرآج سہہ پہر 3 بجےاہم پریس کانفرنس کریں گے۔
پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے گید ڑ بھبھکیوں اور پاک بھارت تعلقات میں تناؤ کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آج اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورآج جمعہ کو3بجے اہم قومی معاملات اور موجودہ صورتحال پراظہار خیال کریں گے۔
ترجمان پاک فوج اس پریس کانفرنس میں ممکنہ طورپرپلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سےمیڈیا کواہم حقائق پربریفنگ دیں گے۔