سابق ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل حسین مہدی انتقال کر گئے ،طبعیت خراب ہونے پر جنرل حسین مہدی کو ڈیفنس لاہور کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل (ر)حسین مہدی لاہور میں انتقال کر گئے ،وہ گذشتہ چند ماہ سے شدید علیل اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔
انہیں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر نیشنل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے ۔
میجر جنرل(ر) حسین مہدی 2002 میں رینجر پنجاب تعینات ہوئے اور پانچ سال تک عہدے پر فائز رہے جبکہ انہوں نے پاک فوج میں گرانقدر خدمات سر انجام دیں ۔
میجر جنرل (ر)حسین مہدی کو سابق صدر پرویز مشرف کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔
۔ان کی نماز جنازہ کے بارے میں ابھی اعلان نہیں کیا گیا تاہم ان کی نماز جنازہ اور تدفین لاہور میں ہی کی جائے گی ۔