وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر مریض مسافروں کیلئے ڈسپنسری قائم کردی گئی جبکہ دیگراسٹیشنوںپربھی ڈسپینسریاں قائم کرنے کاحکم دیدیاگیاہے۔
ریلوے حکام کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایت پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی مریض مسافروں کی طبی امداد کیلئے ایک ڈسپنسری قائم کردی گئی ہے ،جہاں ٹرینوں کے اوقات کے موقع پر ڈاکٹر اور دیگر عملہ موجود رہے گا اور کسی بھی مریض مسافر کو درپیش بیماری کی صورت میں طبی امداد فراہم کی جائے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان کے دیگر ریلوے اسٹیشنوں سبی ،مچ اور چمن میں بھی ڈسپنسریاں قائم کی جائیں گی۔