مردان میں نامورمقامی اسٹیج اداکارہ گلالئی کو نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد بے دردری سے قتل کردیا۔اداکارہ تین روز قبل مردان سے پشاور جاتے ہوئے لاپتا ہوگئی تھیں۔
پولیس کے مطابق تین دن قبل لاپتہ ہونے والی لباب عرف گلالئی کی لاش گزشتہ روز کھیتوں سے ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مبینہ طور پر تین ملزمان قتل میں ملوث ہیں، جنہوں نے گلالئی کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ ملزمان کی نشاندہی گلالئی کی بہن نے کی۔
ڈی پی او مردان کے مطابق دو ملزمان کو گرفتار جب کہ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔ قتل کا مقدمہ تھانا شیخ ملتون میں درج کرلیا گیا ہے۔