بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالی پاکستانی خاتون گلشن بی بی دو روز بعد امرتسر کے اسپتال میں دم توڑ گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ذہنی معذور پاکستانی خاتون گلشن بی بی کو 20 فروری کو بی ایس ایف نے کرتارپور کے علاقے میں زیرولائن کےقریب فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔
بعد ازاں خاتون کوامرتسر کے بابانانک اسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا جہاں وہ جمعہ کی صبح دم توڑگئی۔