شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، اپوزیشن لیڈر کا نام نیب کی سفارش اور کابینہ کی منظوری کے بعد ڈالا گیا۔
یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر غور کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے۔
نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے بعد اب شہباز شریف بیرون ملک نہیں جا سکیں گے۔