کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔فائل فوٹو
کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے جیش محمد کے ہیڈ کوارٹر کا کنٹرول سنبھال لیا

پنجاب حکومت نے بہاولپور میں جیش محمد کے مدرستہ الصابر اور جامع مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ترجمان وزرات داخلہ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کالعدم جیشں محمد کے زیر اہتمام چلنے والی جامع مسجد سبحان اللہ اور مدرستہ الصابر کے انتظامی معاملات سنبھال لیے گئے ہیں۔

وزرات داخلہ کے مطابق مدرسے اور مسجد کا کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران  کیا گیا تھا یہ مدرسہ جیش محمد کا ہیڈکوارٹر تھا۔

ترجمان کے مطابق جامع مسجد اور مدرسے میں 600 طالبعلم زیرتعلیم ہیں جنہیں پڑھانے کے لیے 70 اساتذہ موجود ہیں۔

حکومت کی جانب سے منتظم تعینات کرنے کے بعد کمیپس کو پنجاب پولیس کی جانب سے سیکیورٹی مہیا کی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کو انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے نیتجے میں جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم قراردے دیا تھا۔