وزیراعظم نوازشریف نے لاہور جناح اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں انجیوگرافی کرانے سے انکار کردیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے لاہور جناح اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں انجیوگرافی کرانے سے انکار کردیا ہے۔
سیکرٹری صحت پنجاب نے لاہور جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ سے نوازشریف کے علاج پر تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے علاج کے لیے اعلیٰ حکام کو رپورٹس ارسال کریں گے۔
دوسری جانب (ن) لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں انجیو گرافی کرانے سے انکار کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف انجیو گرافی کرانے پر آمادہ ہیں، ان کے انکار کی بات درست نہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا نواز شریف کی انجیو گرافی کی اب تک اجازت نہ دینا مجرمانہ فعل کے علاوہ کچھ نہیں۔
ان اک کہناتھا کہ مریض کو اتنے دن علاج سے دور رکھنا کس قانون، انصاف اور اخلاق کے معیار کے مطابق ہے؟ انجیوگرافی کے عمل میں حکومت کی جانب سے دانستہ تاخیرصورتحال کو مشکوک بنا رہی ہے۔