سابق صدر اور شریک ملزم 29 جون کو عدالت کے روبرو پیش ہوں۔فائل فوٹو
سابق صدر اور شریک ملزم 29 جون کو عدالت کے روبرو پیش ہوں۔فائل فوٹو

آصف زرداری کی سندھ اسمبلی میں آغا سراج درانی سے ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے صدر آصف علی زرداری سندھ اسمبلی پہنچ گئے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کا استقبال کیا،پارٹی ترجمان کے مطابق اس موقع پرارکان سندھ اسمبلی کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔

بعدازاں سابق صدر آصف علی زرداری پارٹی کے دیگر رہنمائوں اور وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ اسپیکر کے چیمبر میں گئے اورانھوں نے اسپیکر آغاسراج درانی سے ملاقات کی اور گرفتاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

نیب کے زیر حراست اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے ایوان پہنچنے پر اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔

اس سے قبل آغا سراج درانی کو سندھ اسمبلی پہنچایا گیا جہاں ان سے صوبائی وزرا نے چیمبر میں ملاقات کی، آغا سراج درانی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے آغا سراج درانی سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔

دونوں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹہ ملاقات جاری رہی جس میں کیس کے حوالے سے مختلف قانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔