اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےکہا کہ بہاولپور میں پنجاب حکومت کی جانب سے مدرسے کا انتظام سنبھالنے کا پلوامہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطی کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہاکہ
یہ وہ مدرسہ ہے جس کے متعلق بھارت یہ پروپیگنڈا کر رہا تھا کہ یہ جیش محمد کا ہیڈکوارٹر ہے، ہفتہ کو پنجاب حکومت میڈیا کے نمائندوں کو اس مدرسے میں لے کر جائے گی جہاں پر وہ خود دیکھ سکیں گے کہ یہ مدرسہ کس طرح سے کام کر رہا تھا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مدرسے میں لگ بھگ 700 طلبا زیر تعلیم ہیں جو زکوٰۃ اور صدقے کے اوپر تدریسی عمل میں مصروف ہیں۔