وزیر خارجہ 24فروری کو تین روزہ سرکاری دورے پر جاپان جائیں گے
دورے کے دوران شاہ محمود قریشی جاپانی وزیر خارجہ سمیت اعلی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے
February 23, 2019 · قومی
اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 24 فروری کو تین روزہ اہم سرکاری دورے پر جاپان جائیں گے۔ جاپانی دورے کے دوران شاہ محمود قریشی جاپانی وزیر خارجہ سمیت اعلی شخصیات سے ملاقاتیں اور وزارت خارجہ کے زیر اہتمام اہم سیمینار سے خطاب کریں گےاس کے علاوہ وزیر خارجہ کی جاپانی وزیر اعظم سے بھی ملاقات متوقع ہے تاہم حتمی طورپر یہ ملاقات ابھی طے نہیں ،جاپانی دورے کے دوران شاہ محمود قریشی پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے۔