اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی بیٹی کے اکاؤنٹ سے بزنس مین گلزار احمد کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزکشن کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی بیٹی کے اکاؤنٹ سے بزنس مین گلزار احمد کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزکشن کا انکشاف ہوا ہے۔
آغا سراج درانی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور نیب نے بزنس مین گلزار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
نیب نے گلزار احمد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کر دی ہے اور نیب کی سفارش پر گلزار احمد کا نام ایف آئی اے واچ لسٹ میں بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
گلزار احمد کے اکاؤنٹ میں آغا سراج درانی کی بیٹی کے اکاؤنٹ سےکروڑوں روپے منتقل ہوئے۔
خیال رہے کہ نیب نے دو روز قبل آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا جہاں سے انہیں کراچی منتقل کیا گیا۔