سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نےنوازشریف کی سوچ کاپول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف صرف اپوزیشن میں ہوتے ہوئے سویلین بالا دستی کی بات کرتے ہیں۔
میں بھارت کی طرف سے کلبھوشن کیس میں نواز شریف کے بیان کو بطور ثبوت پیش کرنے پر خوش نہیں ہوں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کہتاتھاکہ آپ کے بھارت کے ساتھ امن کے حوالے سے بیانات چاہےکتنے ہی نیک نیتی پہ مبنی کیو ںنہ ہوں لیکن یہ پاکستا ن کے خلاف استعمال ہوں گے.
آج وہی ہوا اور یہ ثابت ہوا کہ مودی نا نواز شریف کا دوست تھا اور نا پاکستان کا دوست ہے۔