وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نارتھ کراچی کے علاقے انڈہ موڑ کے قریب میڈیکل کی طالبہ نمرہ کی مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نارتھ کراچی کے علاقے انڈہ موڑ کے قریب میڈیکل کی طالبہ نمرہ کی مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس قسم کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، واقعہ کس کی غفلت سے پیش آیا، تفصیلی رپورٹ چاہئے۔
وزیراعلیٰ نے لیاقت آباد میں فائرنگ کے واقعے کا بھی نوٹس لیا اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے اور فائرنگ سے نعیم الدین نامی شخص کی ہلاکت پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے دریافت کیا ہے کہ مذکورہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا کچھ اور۔وزیراعلیٰ نے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ دینے کی بھی ہدایت کی۔