مہنگائی بیرونی قرضوں سے بچنے کیلیے کی جا رہی ہے۔فائل فوٹو
مہنگائی بیرونی قرضوں سے بچنے کیلیے کی جا رہی ہے۔فائل فوٹو

حکومت کا دو تنظیموں پر پابندی لگانے کا اچھا فیصلہ ہے،مصطفیٰ نواز کھوکھر

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے حکومت کے دو تنظیموں پر پابندی لگانے کےفیصلے کو اچھافیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت نے دو تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ اچھا کیاہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہناتھا کہ دنیا میں ہمارا تعارف ایک دہشت گرد ملک کے طو ر پر نہیں ہونا چاہئے ، ملک میں جو نا ن اسٹیٹ ایکٹرز ہیں، ان پر پرویز مشرف اورنواز شریف بھی بات کرچکے ہیں ، ہمیں اپنے آپ پر بھی غور کرنا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے جس ملک کے ساتھ بھی پاکستان گفت وشنید کرتا ہے تو ان کا پہلا ایجنڈا دہشتگردی ہے ، ہمیں خود اپنے اندر کی چیزیں درست کرنے کی ضرورت ہے ۔