خانیوال کے علاقے کچا کھوہ کے قریب ماں نے گھریلو جھگڑے پر2 بچیاں نہرمیں پھینک دیں۔
مطابق خانیوال کے قریب کچاکھوہ میں ٹھینگی کینال 84 پل سے ایک خاتون نے اپنی 2 بچیاں میں پھینک دی، مقامی لوگوں کی بروقت اطلاع پر ریسکیو 1122 نے بچیوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچیاں نہر میں پھینکنے والی خاتون کوآشنا سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے بتایا ہے کہ اس نے یہ اقدام گھریلو جھگڑوں کی بنا پر اٹھایا۔
پولیس نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کے خاوند شبیر نے بیان دیا ہے کہ رخسانہ بی بی اپنے آشنا قمر کے ساتھ فرار ہو رہی تھی کہ لوگوں نے پیچھا کیا اسی دوران رخسانہ نے اپنی دونوں بچیوں 7 سالہ عائشہ اور 3 سالہ کائنات کو نہر میں پھینک دیا جبکہ لوگوں نے دونوں کو پکڑ لیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے جائے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے گرفتارکرلیا جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔