وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ جاپان منسوخ کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ کو آج علی الصبح جاپان کےلیے روانہ ہونا تھا،انہوں نے 24 سے 27 فروری تک جاپان کا اہم دورہ کرنا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں شاہ محمود کی جاپان کے وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقات طے تھی۔
دورہ منسوخی کا فیصلہ جاپانی حکام سے مشاورت کے بعد کیا گیا،ذرائع کا بتانا ہے کہ دورے سے متعلق نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔