لاہور میں ہونے والے تہرے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، پولیس نے ساس، بہو اور بچے کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقتولہ روبی کا آشنا ہی قاتل نکلا، شوہر کا واردات میںکوئی کردار نہیں.
لاہور میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا ہے۔ تینوں کو عظیم نامی نوجوان نے قتل کیا جو مبینہ طور پر مقتولہ روبی کا آشنا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق عظیم نے ساس، بہو اور بچے کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کے مقتولہ روبی سے دوستانہ تعلقات تھے۔ عظیم کے بیان کے مطابق روبی نے اس سے کہا کہ میری ساس کو قتل کر دو۔
ملزم عظیم کے بیان کے مطابق ساس کو قتل کرنے پر روبی نے شور مچا دیا، روبی کے دھوکہ دینے پراسے اور بچے کو بھی قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واردات میں زیر حراست شوہر کا کوئی کردار نہیں۔
قبل ازیں نصیرآباد میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں نامعلوم قاتل نے تیز دھار آلے سے معمر خاتون، اس کی بیٹی اور نواسے کو قتل کردیا،پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر 3 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق مکہ کالونی گلبرگ میں نامعلوم افراد نےعمران نامی شخص کے گھر گھس کر اس کی اہلیہ 32سالہ روبی اور 4 سالہ بیٹےولی محمد کو تیز دھارآلے سےقتل کردیا جبکہ اس کی ساس 56 سالہ کنیز بی بی کو شدید زخمی کردیا جو اسپتال پہنچ کردم توڑگئی۔
پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔
ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا ہے کہ 3مشکوک افراد کو حراست میں لے کر مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔