سعودی حکام کے دورہ پاکستان کے دوران معاہدوں پرعمل درآمدکیلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی،9 رکنی کوآرڈینیشن کمیٹی کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،ایڈیشنل سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن تنویراحمدکو کمیٹی کاچیئرمین مقررکیا گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران معاہدوں پر عملدآرمد کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ، 9 رکنی کوآرڈینیشن کمیٹی کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،جو17 فروری کوایم اویوکے تناظرمیں تشکیل دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی آئل ریفائنری کی فزیبلٹی سٹڈی کیلیے سہولت فراہم کرےگی ،اس کے علاوہ پیٹروکیمیکل کمپلیکس کی فزبیلٹی سٹڈی میں بھی مددفراہم کرے گی۔
کورآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہر 14 روز بعد ہوگا۔ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن تنویراحمد کوکمیٹی کا چیئرمین مقررکیاگیاہے۔