امیرجماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان بننے سے پہلے انگریزکاساتھ دینے والی اشرافیہ آج بھی برسراقتدار ہے ،پی ٹی آئی پچھلی حکومتوںکی طرح عوام کی زندگی میںتبدیلی نہ لاسکی۔
امیرجماعت اسلامی سینٹرسراج الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی یکم مارچ سے رابطہ عوام مہم شروع کر رہی ہے ،50 لاکھ گھروں تک رسائی اس مہم کا پہلا ہدف ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوںکے نتیجے میں پاکستان دولخت ہوا،70 سال سے ملک اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال ہے ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی 4،4 باریاں لے چکی ہیں ،موجودہ حکومت بھی ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے لوگوں کا نیا ورژن ہے ۔غربت ،بیروزگاری اوربدامنی سے لڑنے بجائے حکومت آپس میں دست و گریبان ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزرا نے اداروں کو ٹھیک کرنے کے بجائے وقتی میک اپ کرکے بیڑہ غرق کر دیا،جماعت اسلامی آئندہ انتخابات کسی اتحاد کے بغیر اپنے جھنڈے تلے لڑے گی۔
سراج الحق کا کہناتھا کہ کرپٹ اشرافیہ ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ،کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو ورلڈبینک اورآئی ایم ایف کی زنجیروں میں جکڑا ہے ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں بچوں کے سامنے والدین کوقتل نہیں کیاجاتا،موجودہ حکومت نے ایک کروڑنوکریوں کادعویٰ کیاتھا،کہتے تھے سونامی آئے گالیکن آج قوم معاشی بدحالی کاشکارہے،انہوں نے کہا کہ حکومت 6 ماہ بعد کہہ رہی ہے ابھی سیکھ رہے ہیں،حکومتی نظام فیل ہوچکاہے۔