مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کیلیے جناح ہسپتال پہنچ گئیں،اس موقع پر ن لیگ کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور مریم نوازپر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
نوازشریف کے علاج سے متعلق عمران خان کے بیان پر صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ کبھی سچ بولا ہے عمران خان نے ۔
”کیانوازشریف کو ضمانت مل جائے گی“ صحافی کے سوال کا مریم نوازنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے انشاللہ !اللہ خیرکرے گا۔