رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے حکومت کا چھ ماہ میں جو حال دیکھا ہے ان سے خیر کی کوئی توقع نہ رکھے،حالات ایسےہی رہےتوجلد ہی ملک میں کاروبار اور نوکریاں ختم ہو جائیں گی۔
مانسہرہ میں جلسے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تحفظ کریں گے اور پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ یقین ہے26فروری کو فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی،26فروری کو پیغام دینا ہے کہ موجودہ حکومت کو مسترد کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کےبعدسے اتنی بجلی نہیں بنی جتنی نواز شریف کے دورمیں پیدا ہوئی،ہمارے منصوبوں پر حکومت نے کام روک لیا ہے کہ رقم نہیں۔
انہوں نے کاہ کہ بدنصیبی ہے کہ عمران خان جیسا وزیراعظم مسلط کیا گیا ،آج ہر شخص مہنگائی کو محسوس کر رہاہے،پی ٹی آئی کی قیادت سے کوئی خیر کی توقع نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں عمران خان کی حکومت میں مہنگائی کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں،ملک کےحالات خراب ہونےکا جواب کسی کے پاس نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام میں مایوسی ہے ،حالات بہتر ہونے کی امید نظر نہیں آرہی،عمران خان منتخب نہیں سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر نے جو حج کرائے اس پرلوگوں نے پرائیویٹ حج چھوڑ دیےتھے،عمران خان نےایک حج پر ڈیڑھ لاکھ روپےبڑھادیے۔
قبل ازیں ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نااہل اور کرپٹ لوگوں کے حوالے کر دی گئی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا، گیس کی قیمت میں 350 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف جیل میں ہوتے ہوئے بھی سیاست کا محور ہیں جب کہ ہم جمہوریت کا تحفظ کریں گے اور پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجیں گے۔