زخمیوںکو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔فائل فوٹو
زخمیوںکو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔فائل فوٹو

ڈیرہ مراد جمالی میں بم دھماکا۔ایک شخص جاں بحق ،14زخمی

ڈیرہ مراد جمالی میں مزدور چوک پر بم دھما کے سے ایک شخص جاں بحق،14زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جوایک دکان کے پاس کھڑی کی گئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا، پولیس نے دھماکے کے بعد قریبی مارکیٹ بند کرا دی جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے3 کی حالت نازک ہے،جائے وقع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔