شریف فیملی اور زرداری فیملی نے پاکستان سے پیسہ لیا اور باہر منتقل کر دیا۔فائل فوٹو
شریف فیملی اور زرداری فیملی نے پاکستان سے پیسہ لیا اور باہر منتقل کر دیا۔فائل فوٹو

استعفیٰ وزیراعظم ہائوس نہیں بھیجاخبریں بے بنیاد ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد : وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ میں نے کوئی استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس نہیں بھیجا، پی ٹی وی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے حوالے سے مجھے تحفظات ہیں اور وہ تحفظات عمران خان سے ملاقات میں بیان کروں گا۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ استعفیٰ کی خبریں بے بنیاد ہیں کہ میں نے تحفظات کی وجہ سے استعفیٰ لکھ کر وزیر اعظم ہاؤس بھیج دیاہے، ٹیم بناناصرف وزیراعظم کاکام ہے وہ جسے بہتر سمجھیں گے ٹیم میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سےمیراصرف سیاسی نہیں بلکہ ایک ذاتی تعلق بھی ہے اس لیے اگر وہ فون اٹھاکر بولیں گے تو وزارت ہی چھوڑ دوں گا۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی کی مینجمنٹ کے حوالے سے میرے اختلافات موجود ہیں جبکہ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کہہ رہے ہیں آپ کااستعفیٰ وزیراعظم آفس پہنچ چکا انہیں کچھ معلوم نہیں بس ایسے ہی باتیں کرتے رہتے ہیں۔