ہم امن پسند قوم ہیں،جنگ مسلط کی گئی توبھرپورجواب دینگے،ایئرچیف

راولپنڈی : پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل مجاہد انور خان نے کہاہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے فارورڈنگ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ  ہم امن پسند قوم ہیں،اگر جنگ مسلط کی گئی تو سرحدوں کی بھرپور حفاظت کریں گے،انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔