ضلع سبی،کشموراورقلات میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کےباعث علاقہ عوام کلمہ اوردعائیں پڑھتی ہوئی گھروں سے باہرنکل آئی ،ابتدائی طورپرکسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ضلع سبی،کشموراورقلات میں رات گئے تین اعشاریہ صفر شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ کے جھٹکے محسوس کرتے ہی علاقہ عوام کلمہ اوردعائیں پڑھتی ہوئی گھروں سے باہرنکل آئی ،ابتدائی طورپرکسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکزکےمطابق زلزلے کا مرکز سبی سے90کلومیٹر شمال مغرب میں اوراس کی زیر زمین گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔