کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار میںگذشتہ روزگرنے والی رہائشی عمارت سے ایک اور لاش نکال لی گئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔
اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران گھر کے سامنے کا کچھ حصہ توڑا گیا جس سے گھر کے پلرز اور بنیادوں کو نقصان پہنچا تھاجوحادثے کاسبب بنا ہے۔
یاد رہے کہ گھر گرنے کاالمناک حادثہ پیر کی صبح ملیر کے علاقے جعفر طیار میں پیش آیا تھاجہاں تین منزلہ گھر علی الصبح گرنے سے رہائش پزیرتینوں خاندانوں کے افراد ملبے تکے دب گئے تھے۔