سپریم کورٹ نے شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کے خاتمے اور کراچی کو اصل شکل میں بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ خواب ہے کراچی اصل شکل میں بحال ہو اور رونقیں لوٹ آئیں۔
جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے پلاٹس پرکاروباری ادارے اورریسٹورنٹ بنا دیے گئے، گلیوں میں چلنے کی جگہ نہیں، ہر جگہ تجاوزات کی بھرمار ہے۔
سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ شہراصل حالت میں رکھنا ایس بی سی اے کا ذمہ تھا مگر انہوں نے کام نہیں کیا۔
عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے اور چیف سیکریٹری کو آپریشن کی نگرانی کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیف سیکریٹری محکموں اور اداروں میں تعاون اورمشاورت یقینی بنائیں، تجاوزات کے خاتمے اورملبہ اٹھانے میں کوئی ادارہ مداخلت نہ کرے۔
عدالت عظمیٰ نے باغ ابن قاسم سمیت شہر سے تجاوزات کا ملبہ فوری ہٹانے کا بھی حکم دے دیا۔