صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے بھارتی میڈیا کی اشتعال انگیزی خطرے کا باعث ہوسکتی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہماری افواج نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج نے جانیں قربان کیں، ہماری افواج دہشت گردی سے نمٹنے میں وسیع تجربہ رکھتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کیسے لڑنی ہے ہم دنیا کو سکھا سکتے ہیں۔
صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ دنیا میں کسی کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ کوئی ہمیں نقصان پہنچا سکتا ہے، پاک افواج اس ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ہم کسی بھی ملک کے بارے منفی عزائم نہیں رکھتے ، لیکن ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔