بھارتی قابض افواج کی جانب سے کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کے باعث چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عباسپور کنٹرول لائن پر بھارتی افواج نے ککوٹہ، پولس، تروٹی ، ستوال ، پنیال دھڑا اور چڑی کوٹ منڈہول پر فائرنگ کی ہے جبکہ علاقے میں مواصلاتی نظام بھی بند ہوگیا ہے جبکہ سیری کے علاقوں میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہبھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، چار زخمیوں کو کوٹلی ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی فضائیہ کی جانب سے کل رات پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی کی گئی تھی تاہم پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔