وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سینما مالکان نے بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کر دیا ہے، پاکستان میں اب کسی بھارتی فلم کی نمائش نہیں ہوگی۔
وزیر اطلاعات کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پیمرا سے بھی بھارتی اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا کہا ہے۔
Cinema Exhibitors Association has boycotted Indian content, no Indian Movie will be released in Pakistan. Also have instructed PEMRA to act. against Made in India
بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود میں دراندازی کے بعد سینما ایگزی بیٹر ایسوسی ایشن نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی۔
پرنس وسیم نامی صارف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ سوشل میڈیا پر مجاہد بننے والوں سے عرض ہے کہ جنگ لڑنے بے شک سرحد پر نہ جائیں بس بھارتی فلمیں اور گانے دیکھنا بند کر دیں، یہ بھی بھارت کو منہ توڑ جواب ہے۔
سوشل میڈیا صارف نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت سے بھی درخواست ہے کہ بھارتی فلموں اور ڈراموں پر پابندی عائد کی جائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پرنس وسیم کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ سینما ایگزی بیٹر ایسوسی ایشن نے بھارتی مواد کا بائیکاٹ کر دیا ہے، کوئی بھی بھارتی فلم پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔