سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے اور بھارتی صحافی پاکستان میں لوگوں کو فون کر کر کے پوچھ رہے ہیں کہ اب کیا ہو گا؟۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ بھارتی میڈ یا ہاوسز کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی گزشتہ پریس کانفرنس دکھانے پر نوٹسز جاری ہوئے تھے لہذا بھارتی میڈ یا نے پریس کانفرنس کو نشر نہیں کیا لیکن وہاں کے صحافیوں نے اپنے نیوز روم میں بیٹھ کر پریس کانفرنس دیکھی جس کے بعد وہاں کافی پریشانی پیدا ہو گئی ۔
انہوں نے کہا کہ گفتگو کے دوران میجر جنرل آصف غفور باجوہ کافی سنجیدہ دکھائی دے رہے تھے اور اب جو باتیں انہوں نے کی ہیں ،لازمی طور پر ان پر عمل بھی کیا جائے گا کیونکہ اب پاکستانی لوگ چاہتے ہیں کہ بھارت کو جواب دینا چاہیے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام میں پہلے جنگی جنون نہیں تھا لیکن اب بھارت نے جو کیا ہے اس کے بعد پاکستان میں بھی ایسی باتیں ہو رہی ہیں کہ بھارت کو جواب دیا جائے ،اب اس معاملے پر اپوزیشن اور حکومت بھی ایک پیج پر ہے ۔