بھارتی دراندازی کے بعد کی صورت حال پر غور کے لیے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دیگر ممالک سے ہونے والے رابطوں سے آگاہ کریں گے۔
وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔