مانسہرہ کے حلقہ پی کے 30 میں ضمنی الیکشن میں 112 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امید وار کو برتری حاصل ہے،ن لیگ کے امیدوار مظہرعلی قاسم29240 ووٹ لے پہلے نمبر، پی ٹی آئی کے امیدوار سید احمد حسین شاہ 24769 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔
حلقہ پی کے 30 میں ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں گزشتہ روز مکمل کرلی گئی تھیں جس کے بعد صبح مقررہ وقت پر پولنگ کا آغاز ہوگیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے طے شدہ شیڈول کے مطابق پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوکر شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔
طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق وہ رائے دہندگان جو پولنگ اسٹیشنوں کی حدود میں شام پانچ بجے سے پہلے داخل ہوئے انہیں وقت گزرنے کے بعد بھی حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق دیا گیا۔
پی کے 30 میں 186 پولنگ اسٹیشنوں پر ایک لاکھ 93 ہزار830 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ ضمنی انتخاب کے لیے 53 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس اور 128 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔