اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن نے بھارتی جارحیت کے خلاف مختلف ممالک کو اعتماد میں لینا شروع کر دیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں اہم سفیروں سے ملاقاتیں کیں۔
بین الاقوامی میڈیا کو بھی پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی خلاف ورزی کی او آئی سی کے جانب سے مذمت سے بھی اقوام متحدہ اور سفیروں کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی دراندازی کے بعد کی صورت حال پر غور کے لیے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔