2 روز میں 44 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول

حج درخواستیں 14 بینکوں کے ذریعے 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی

               
February 26, 2019 · قومی
تمام عازمین حج کو عالمی وباسے حفاظت کے لیے ویکسین لازمی کرانا ہوگی۔فائل فوٹو

تمام عازمین حج کو عالمی وباسے حفاظت کے لیے ویکسین لازمی کرانا ہوگی۔فائل فوٹو

سرکاری حج اسکیم کے تحت 2 روز میں 44 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں۔

سرکاری حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا، وزارت حج و مذہبی امور کے مطابق دوسرے روز شام 7 بجے تک 44 ہزار 3 سو 26 درخواستیں وصول کی گئی ہیں جب کہ درخواست گزاروں کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے۔

ترجمان کے مطابق حج درخواستیں 14 بینکوں کے ذریعے 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی، اتنی زیادہ تعداد میں درخواستوں کی وصولی عوام کا وزارت حج پر اعتماد کا اظہار ہے۔