او آئی سی سےبھارتی وزیر خارجہ کوبلانے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جس اجلاس میں سشما سوراج ہونگی میں اس میں نہیں جاؤں گا،سیکریٹری جنرل او آئی سی کو بھارتی وزیر خارجہ کو مدعو کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا کہہ دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جس اجلاس میں سشما سوراج ہونگی میں اس میں نہیں جاؤں گا،سیکریٹری جنرل او آئی سی کو بھارتی وزیر خارجہ کو مدعو کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا کہ دیا ہے۔

وزیرخاجہ کا کہنا ہے کہ آج بھارت نے جارحیت کی ،ہمیں مناسب وقت پر مناسب جواب دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے یہ سیاسی ڈراما رچایا ہے اور خطے کے امن کو سیاست کی نذر کیا گیا ہے، او آئی سی کو بھارتی جارحیت کانوٹس لینا چاہیے.

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج تمام غیر ملکی سفیروں کو مدعو کیا اور اپنے موقف سے آگاہ کیا،چین کے وزیر خارجہ کے جذبات سے آگاہ ہوں۔