او آئی سی نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کو سراہاہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق جدہ میں او آئی سی کے رابطہ گروپ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیاگیا ہےجس کے مطابق او آئی سی نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کو سراہاہے۔
اجلاس میں امن اور مذاکرات کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا ہے جبکہ کہا گیا کہ بھارتی جارحیت خطے کے امن اور سیکورٹی کے خلاف خطرہ ہے۔
اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل سے معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل سے رابطے کی سفارش کی گئی ہے اور خطے میں فوری طور پر کشیدگی کو ختم کرنے پر زور دیا۔
اعلامیہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔
اعلامیہ کےمطابق رابطہ گروپ کاکہنا تھا کہ بھارت تنازع کواوآئی سی اورسلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق دیکھے۔
بھارت کشمیریوں کےبنیادی انسانی حقوق کا احترام کرےاور کشمیریوں کےخلاف ظالمانہ سیکیورٹی آپریشن بندکرے۔