پاکستانی سرحدی حدود میں گھسنے والے بھارت کے دو طیارے بدھ کی صبح پاک فضائیہ نے مار گرائے جب کہ ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔ دو پائلٹ مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے پہلے جاری بیان کی تصحیح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کی حراست میں صرف ایک بھارتی پائلٹ ہے اور فوجی اخلاقیات کے مطابق ونگ کمانڈر ابھے نندن سے اچھا برتائو کیا جا رہا ہے۔
There is only one pilot under Pakistan Army’s custody. Wing Comd Abhi Nandan is being treated as per norms of military ethics. pic.twitter.com/8IQ5BPhLj2
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 27, 2019
اس سے پہلے فوجی ترجمان نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ دو پائلٹ گرفتار ہوئے ہیں جن میں سے ایک سی ایم ایچ میں زیر علاج ہے اور دوسرا ہمارے پاس ہے۔ البتہ پریس کانفرنس سے پہلے ٹوئٹر پر جاری ابتدائی بیان میں فوجی ترجمان نے ایک بھارتی پائلٹ گرفتار اور دیگر دو علاقے میں موجود ہونے کی بات کی تھی۔
In response to PAF strikes this morning as released by MoFA, IAF crossed LOC. PAF shot down two Indian aircrafts inside Pakistani airspace. One of the aircraft fell inside AJ&K while other fell inside IOK. One Indian pilot arrested by troops on ground while two in the area.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 27, 2019