پاک فضائیہ کے شیردل جوان ا سکواڈرن لیڈر حسن صدیقی کی تصویر سامنے آئی جس نے بھارتی غرور کو خاک میں ملا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
پاکستانی ان کی تصویر پر فریفتہ ہوئےجا رہے تھے کہ اب ساری کارروائی کر کے اپنا طیارہ اتارنے کے بعد ان کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور پاکستانیوں کا جذبہ آسمان چھونے لگا ہے۔
ویڈیو میں اسکواڈرن لیڈر حسن اپنا طیارہ اتارتے ہیں تو ان کے دیگر ساتھی فوراً اکٹھے ہو جاتے ہیں اور انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ہی ’نعرہ تکبیر‘ بلند کرتے ہیں اور وہ بھی اپنے ساتھیوں کیساتھ یک زبان ہو کر ”اللہ اکبر“ کا نعرہ بلند کرتے ہیں۔
ﺳﺮﭘﺮﺍﺋﺰ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﭘﺮﮨﻤﺎﺭﮮ ﺷﯿﺮ ﭘﺎﺋﻠﭧ ﺳﮑﻮﺍﺭﮈﻥ ﻟﯿﮉﺭ ﺣﺴﻦ ﺻﺪﯾﻘﯽ ﭨﯿﮑﻨﯿﺸﻨﺰ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ
ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺷﺎﻧﺪﺍﺭ ﺟﮯ ﺍﯾﻒ 17 ﺗﮭﻨﮉﺭ ﺑﮭﯽ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ
PAKISTAN ZINDABAD pic.twitter.com/tPvHZ4XvKL— Javeria Syed (@BadarJaveria) February 27, 2019
بدھ کی صبح پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے دوبھارتی طیاروں کو مارگرایا جن میں ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتارکرلیا گیا۔
پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جہاں اس کارروائی کے ذریعے دشمن کے دلوں میں اپنی دھاک بٹھادی وہیں قوم کی سر بھی فخر سے بلند کردیا ہے۔اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی قوم کا تارا بن گئے ہیں۔
Khaki Style of Celebration#PakistanStrikesBack #PakistanArmyZindabad #PakistanZindabad pic.twitter.com/u26lGq8n9d
— Ameer 'TigerAH' Hamza 🇵🇰 (@TigerAH_pk) February 27, 2019