اتوار کی دوپہر سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے اور پیر کو بارش کی شدت زیادہ ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
اتوار کی دوپہر سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے اور پیر کو بارش کی شدت زیادہ ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

جمعرات سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے جمعرات کی رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی، پیر تک بادل برسیں گے۔

موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کل رات سے بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جمعے سے ہفتے کے دوران سندھ میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

ہفتے سے پیر تک خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بھی بعض علاقوں میں تیز بارش ہو گی۔ پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہونے کی پیش گوئی ہے۔