پاکستان کی جانب سے بھارتی جنگی جہاز مارگرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کے بعد واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران پاکستانی نہال اور پرجوش جبکہ بھارتی نڈھال اور مایوس تھے۔
سرحد پرپاکستانیوں کا جذبہ تو قابل دید رہا جبکہ بھارت کی طرف مایوسی اورسیٹیں تک خالی پڑی ہوئی تھیں۔
واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران پاکستانی شائقین نے فلک شگاف نعرے بازی کی اور بھر پور جذبے کا مظاہرہ کیا جبکہ واہگہ بارڈر پر بھارتی شائقین کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی اور بیشتر سیٹیں خالی رہیں۔
واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنےکی تقریب کے دوران واہگہ بارڈر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
واضح رہے پاکستان کی جانب دو بھارتی طیارئ گرائے جانے کے بعد پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں ریلیاں کا سلسلسہ جاری رہا جبکہ عوام نے پاک فوج کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار بھی کیا۔