آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا سمری میں پٹرول 4روپے 71پیسے مہنگا کر کے نئی قیمت 95روپے پانچ پیسے فی لٹر، ڈیزل9روپے 44پیسے اضافے سے 116روپے 12پیسے جبکہ مٹی کا تیل 8روپے 6پیسے اضافے سے نئی قیمت90روپے 37پیسے فی لٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 12پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 80روپے 15پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی ۔