پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہائیکورٹ کے جج جسٹس ایوب خان مروت زخمی ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ ہائیکورٹ کے جج ایوب خان مروت گھر سے عدالت جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جسٹس ایوب خان اور ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا،جن کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے جسٹس طاہر ایوب کی گاڑی پر کئی فائر کئے ، فائرنگ کی جگہ سے کلاشنکوف اورنائن ایم ایم کے خول ملے ہیں، جسٹس ایوب خان مروت کو دو گولیاں لگیں ۔
سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔