پنجاب کے علاقے کبیر والا میں سکول کی چھت گر گئی جس سے 40 بچے ملبے تلے دب گئے۔
کبیر والا میں عبدالحکیم نامی سکول کی چھت گرنے سے 40 بچے ملبے تلے دب گئے تاہم مقامی افراد نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے 25 بچوں کو ملبے تلے سے زندہ نکال لیا۔
مقامی افراد کے مطابق تاحال ملبے تلے 15 بچے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہے جبکہ زخمی ہونے والے بچوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ شدید زخمی ہونے والے بچوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے۔