وزیراعظم عمران خان اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی میں رابطے کا امکان ہے۔
ذرائع وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے بھی مودی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔
پاکستان اور بھارت کے مابین باہمی رابطے جاری ہیں اور امکان ہے کہ آج رات جمعرات تک دونوں میں رابطہ ہوجائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی ہم منصب سے رابطہ کر رہے ہیں ۔
اپنی گفتگو میں کپتان مودی پر واضح کریں گے کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ خطے میں سیکیورٹی خدشات پیدا ہوں۔