نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو
نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو

بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلیے ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

۔نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔نیپرا نے کہا کہ صارفین پر آئندہ ماہ 13 ارب 50 کروڑ کا بوجھ پڑیگا۔

نیپرا کے مطابق جنوری میں فرنس آئل سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی۔ نیپرا کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی تحریری طور پر بتائے کہ فرنس آئل سے بجلی کیوں پیدا کی۔

نیپرا کے مطابق گزشتہ ماہ بھی تفصیلات مانگی گئیں لیکن سی پی پی اے نے جواب نہیں دیا۔ نیپرا کے مطابق اگر ایل این جی سے پیداوار ہوتی تو قیمت میں اضافے کی بجائے کمی ہو سکتی ہے۔