پاکستان اور بھارت کی فضائی حدود کی صورت حال
پاکستان اور بھارت کی فضائی حدود کی صورت حال

جدہ-مسقط اور دبئی سے 3 پروازیں پہنچ گئیں

بھارت سے کشیدگی کے باعث فضائی حدود کی بندش جمعرات کو بھی جاری رہی جس میں جمعہ تک توسیع کی گئی ہے تاہم جمعرات کی شب جدہ۔ مسقط اور دبئی سے 3 پروازوں کو پاکستان میں لینڈ کرنے کی اجازت مل گئی۔

فضائی حدود کی بندش میں ایک دن کی توسیع

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ قومی ایئرلائن کے جدہ ۔ مسقط اور دبئی میں پھنسے تین طیارے خصوصی اجازت کے ساتھ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئے جو کراچی ایئرپورٹ پر اترے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ان طیاروں میں مسافر بھی آئے ہیں۔

یاد رہے کہ فضائی حدود کی بندش کے باعث ہزاروں مسافر بیرون ملک پھنس گئے ہیں جن میں عمرے کے لیے سعودی عرب جانے والے پاکستانی بھی شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے فضائی حدود بند کرنے سے پاکستان کے اوپر سے گزر کر دوسرے ممالک کو جانے والی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔