پاکستان بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو آج سہ پہر واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کردے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی پائلٹ کوآج پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کےذریعے واہگہ بارڈر لاہور سے بھارتی ہائی کمیشن کےحکام کےحوالےکردیاجائےگا۔
بھارتی ہائی کمیشن نے بھارتی پائلٹ کے سفری دستاویزات مکمل کرلیے ہیں۔دفترخارجہ نے پائلٹ حوالگی سے متعلق باضابطہ طور پر مطلع کر دیا، سہ پہر تقریباً 3 بجے بھارتی پائلٹ کو بذریعہ واہگہ واپس روانہ کیا جائے گا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ واہگہ کے مقام پر ابھی نندن کو بھارتی ہائی کمیشن حکام کے حوالے کیا جائے گا جبکہ گروپ کیپٹن جے ٹی کرین بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارت چھوڑنے جائیں گے۔
بھارتی ایئر اتاشی گروپ کیپٹن جے ٹی کرین ابھی نندن کے سفری دستاویزات لیکر لاہور روا ہو گئے ہیں۔